English   /   Kannada   /   Nawayathi

محبت کی شادی کے سبب لڑکی اورلڑکے کے ساتھ دردنگی، کھمبے سے باندھ کر پٹائی، پھرپلایا پیشاب

share with us

:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے آدیواسی اکثریتی ضلع علی راجپورمیں ایک سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاندان نے اپنی لڑکی کی محبت کی شادی سے ناراض ہوکر لڑکی اورعاشق کونہ صرف کھمبے سے باندھ کر پیٹا بلکہ پیشاب بھی پلایا۔

واقعہ آنبھوا تھانہ کے ہرداس پور گاوں کا ہے، جہاں کی ایک لڑکی نے اپنے ہی گاوں کے ایک لڑکے سے محبت کرکے شادی کی تھی۔ اپنی لڑکی کی محبت  کی شادی سے ناراض ہوکرگھر والوں نے لڑکی اوراس کے عاشق کو درد ناک سزا دی۔ لڑکی کے گھروالوں نے اپنی ہی بیٹی کی ساڑی اتاری اوراسے پیٹا۔

درندگی کی انتہا نہیں ہوئی، اس لڑکی کے بال کاٹ کراسے پیشاب پلایا گیا۔ اس دوران اس کے محبوب کی پٹائی کرکے اسے ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا اوراسے پیشاب بھی پلایا گیا۔ معاملے کا انکشاف تب ہوا جب  سوشل میڈیا پراس کا ویڈیووائرل ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ محبت کی شادی آدیواسی روایت (رسم ورواج) کے مطابق ہوئی تھی۔ لڑکے والوں نے لڑکی فریق کو 70 ہزارروپئے اوردو بکرے بھی دیئے، لیکن اس کے بعد بھی کسی بات کو لے کر دونوں فریق میں تنازعہ ہوگیا۔

الزام ہے کہ 25 جولائی کی صبح چاربجے لڑکی کے اہل خانہ اپنے داماد کو لڑکی کے سسرال سے اٹھا لائے اوریہ روح تڑپا دینے والی غیرانسانی سزا دی۔ اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے والد اورچچا سمیت 6 لوگوں پرمعاملہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک دو ملزمین کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا