English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین طلاق اور حلالہ سے پیچھا چھڑانےمسلم خواتین ہندووں سے شادی رچائیں ،سادھوی پراچی

share with us

بریلی:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سخت گیر ہندو تنظیم، وشو ہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی نے کہا کہ وہ بریلی کی تین طلاق متاثرہ ندا خان اور تمام مسلم خواتین سے ملاقات کرکے انھیں ہندو مذہب قبول کرنے کی دعوت دینا چاہتی ہیں۔اپنے متنازع بیانات سے سرخیوں میں رہنے والی ہندتوادی رہنما سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ تین طلاق اور نکاح حلالہ سے بچنے کے لیے مسلم خواتین کو ہندو مردوں سے شادی کرنی چاہئے۔  ان کے مطابق مسلمان لڑکیوں کو نکاح، حلالہ اور تین طلاق سے پیچھا چھڑانے کے لیے ہندو لڑکوں سے شادی کرنی چاہئے اور جو علما غلط فتاوے دے کر معاشرہ کو خراب کر رہے ہیں ان کو سزا ملنی چاہئے۔وشو ہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی نے کہا کہ وہ بریلی کی تین طلاق متاثرہ ندا خان اور تمام مسلم خواتین سے ملاقات کرکے انھیں ہندو مذہب قبول کرنے کی دعوت دینا چاہتی ہیں۔ خیال رہے کہ اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ندا خان نے تین طلاق اور گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور سپریم کورٹ میں اس تعلق سے ایک عرضی بھی دائر کی تھی۔ ان کے خلاف جامع مسجد بریلی کے امام نے فتوی جاری کیا کہ ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔عیاں رہے کہ گذشتہ روز بھی سادھوی پراچی نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر تنقید  کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اگر 2019 میں اکثریت حاصل نہیں ہوگی تو اس سے بہتر ہے کہ وہ شادی کر لیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا