English   /   Kannada   /   Nawayathi

آن لائن شاپنگ کرنے والوں کے لئے مایوس کن خبر،بمپر آن لائن آفر پر لگ سکتی ہے پابندی

share with us

نئی دہلی:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)آن لائن شاپنگ کرنے والون کیلئے ایک مایوس کن خبر ہے، وہ اب زیادہ دنوں تک بھاری رعایت کا فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے کیوں کہ حکومت اس پر قانون لانے کے لیے نیا مسودہ تیار کر چکی ہے۔آن لائن سیکٹر ہماری روز مرہ کی زندگی میں شامل ہوچکا ہے اور اسکی وجہ کر آج آن لائن پلیٹ فارم آسمان کی بلندیوں کو چھوتا نظر آرہا ہے۔ بھارت میں فی الحال 20 ارب ڈالرکا آن لائن کاروبار پھیلا ہوا ہے اور آنے والے 10 برسوں میں 200 ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔حکومت اب ای کامرس کے قانون کو ریٹیل آن لائن تجارتی قانون نافذ کرنے سے متعلق مسودہ بھی تیار کرچکی ہے جسمیں فلپ کارٹ اور امیزان جیسی کمپنیوں پر خاص خیال رکھے گی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اب مقرہ وقت تک ہی کوئی کمپنی خاص رعایت فراہم کرسکتی ہے، اس مسودے میں سواگی اور جوماٹو جیسی کمپنی بھی شامل ہوںگی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ آن لائن پیمینٹ کمپنی پے ٹی ایم اور دوسری کمپنیوں پر بھی خاص خیال رکھا جائے گا تاکہ انہیں منمانی کرنے کی اجازت نہ مل سکے۔اس قانوں کو لانے سے متعلق حکومت کے کئی مقاصد ہیں جس میں کنزیومر کی سکیورٹی، ایف ڈی آئی، ڈیٹا سٹوریج اور ساتھ ہی ساتھ چھوٹے تاجروں کو بڑھاوا دینا بھی شامل ہے۔اب دیکھنا ہے کہ حکومت اپنے اس مشن میں کتنا کامیاب ہو پاتی ہے اور اس سے صارفین کو کسی حد تک مراعات  حاصل ہوں گے یا ان پر اضافی بوجھ بڑھنے والا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا