English   /   Kannada   /   Nawayathi

گئو کشی دہشت گردی سے بھی خطرناک : بی جے پی رہنما

share with us

الور:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست راجستھان کے الور میں ہونے والے ماب لنچنگ کے سلسلے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیان دیو آہوجا نے متنازع بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں گئو کشی دہشت گردی سے بھی خطرناک معاملہ ہے۔ رام گڑھ  سے رکن اسمبلی گیان دیو آہوجا نے بی جے پی کے  ریاستی دفتر میں میڈیا سے کہا کہ 'دہشت گرد 2/5 لوگوں کو مارتے ہیں لیکن گئو کشی سے ہزاروں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ اس طرح گئو کشی دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارت ماں کو ماننے والا ملک ہے، یہاں گیتا ماں، دھرتی ماں، گئوماتا، گنگا ماں، تلسی ماں اور پیدا کرنے والی ماں کو سب مانتے ہیں۔ ایسے میں ماں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا بد تمیزی کسی بھی صورت میں نا قابل برداشت ہے۔ آہوجا کے مطابق ماؤں کے ساتھ کسی بھی طرح کی بدتمیزی ہوتی ہے تو اس سے لوگوں کے جذبات بھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے الور جیسے واقعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے بھی گئو کشی پر روک لگانے کے لیے مضبوط اقدام کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں راجستھان واحد ریاست جہاں وزارت گائے ہے اور اس کے لیے ایک وزیر بھی ہیں۔ بتادیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد  گائے پر سیاست تیز ہوگئی ہے ۔ اس سلسلے میں کئی لوگوں کوپیٹ پیٹ کر ہلاک کیا جا چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا