English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرو میں چھاپے،کرپشن الزامات میں تاجروں سمیت11سرکاری عہدیدارگرفتار

share with us

گرفتار شدگان ایک ایسی جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان تھے، جو عدالتی نظام میں سر گرم تھی،وزارت داخلہ 

لیما:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ تاجروں، وکلاء اور اعلی ٰعہدوں پر فائز سرکاری افسراں کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ملکی وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتار شدگان ایک ایسی جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان تھے، جو عدالتی نظام میں سر گرم تھی۔ اس گینگ کی سربراہی ایک سابق جج کر رہے تھے، جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جج پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت اور دیگر فوائد کے بدلے مجرمان کو فیصلوں میں چھوٹ دی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا