English   /   Kannada   /   Nawayathi

دْبئی:بچی سے جنسی چھیڑ چھاڑ پربنگلہ دیشی گرفتار

share with us

ملزم بچی کو گھر پر قرآن شریف پڑھانے آتا تھا ،ملزم کا عدالت میں الزامات تسلیم کرنے سے انکار 


دْبئی:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک قاری کو پندرہ سالہ لڑکی سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ استغاثہ کے مطابق چالیس سالہ بنگلہ دیشی قاری نے بھارت سے تعلق رکھنے والی کم سن لڑکی کو سپارہ پڑھانے کے دوران پانچ مختلف موقعوں پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد جنسی ہراسگی کے الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ المرقبت کے علاقے میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہے۔ ملزم پچھلے تین ماہ سے اْسے گھر پر سپارہ پڑھانے آتا تھا جس کے لیے ہفتے میں چار دِن مخصوص کیے گئے تھے۔ 17 جْون 2018ء4 کو رات دس بجے اْس نے اچانک مجھے پکڑ کر میرے گال کو زبردستی چْوم لیا۔اس دوران وہ مجھے کہتا رہا کہ میں اْسے اپنے باپ کی جگہ ایک دوست خیال کروں اور یہ کہ وہ ایک نوجوان آدمی ہے۔میں اْس کی بات سْن کر خوفزدہ ہو گئی اور فوراً اْس سے پیچھے ہٹ کر بیٹھ گئی۔ جس پر اْس نے مجھ سے معذرت کی اور درخواست کی کہ میں کسی کو اس بارے میں نہ بتاؤں۔ تاہم جیسے ہی وہ گھر سے نکلا‘ میں نے اپنے والدین کو اس کی شرمناک حرکت کے بارے میں بتا دیا اور یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے بھی وہ چار موقعوں پر میرے ساتھ اس قسم کی گھناؤنی حرکت کر بیٹھا تھا۔مگر خوفزدہ ہونے کے سبب میں اْنہیں اس بارے میں آگاہ نہ کر سکی۔ میرے والدین نے فوراً پولیس کو فون کر کے سارے معاملے کی اطلاع دی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس اور استغاثہ کی حراست کی دوران اپنے جْرم کا اعتراف کر تے ہوئے کہا تھا کہ وہ کم سن لڑکی کو غیر مناسب انداز سے چھْونے اور چْومنے پر شرمسار ہے۔ تاہم عدالت میں وہ اپنے بیان سے مْکر گیا اور یہی کہتا رہا کہ وہ بھارتی کم سن لڑکی کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتا ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ12 اگست 2018ء4 کو سْنایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا