English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجیریا: ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لئے ایک ہزار سیکورٹی ہوں گے تعینات

share with us

ابوجا:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)نائیجیریا اپنے شمال مغربی حصے میں ڈاکوؤں سے لڑنے کے لئے ایئر فورس کے علاوہ ایک ہزار سکیورٹی تعینات کرے گا۔صدر محمد بوہاری نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔اس قدم سے پتہ چلتا ہے کہ نائیجیریا میں سیکورٹی کا نظام کتنا خراب ہے. جہاں غیر موثر پولیس فورس کی وجہ سے خاص طور پر شہری علاقوں کے بیرونی حصوں میں پہلے ہی لا اینڈ آرڈر بدتر ہے۔قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا گزشتہ نو برسوں سے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور اسلامک اسٹیٹ سے جدو جہد کر رہا ہے۔نائیجیریا کے شمال مغرب میں گزشتہ تقریبا چار برسوں کے دوران ڈاکوؤں کی دہشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. جمفارا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہے. اس علاقے میں قتل اور اغوا کی مسلسل واقعات کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔جمفارا صوبے کے دیہاتیوں اور شہریوں کو دہشت زدہ کرنے والے ڈاکوؤں پر شدید حملوں کے آغاز کے لئے حکومت نے فوج، فضائیہ، پولیس اور شہری سیکورٹی فورس سمیت تقریبا ایک ہزار سکیورٹی کو جمع کر لیا ہے۔غور طلب ہے کہ 2015 میں نائیجیریا کا اقتدار سنبھالنے والے مسٹر بوہاري نے ملک کی سیکورٹی کے نظام درست کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ نائیجیریا میں فروری 2019 میں انتخابات ہوں گے۔ مسٹر بوهاري کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں صورت حال بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا