English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار: تودہ گرنے سے بھاری تباہی، 23 لاشیں برآمد

share with us

کوچن:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)میانمار کے کوچن علاقے میں گذشتہ ہفتے تودہ گرنے اور زمین کھسکنے کے بعد 27 افراد لا پتہ ہو گئے تھے، جن میں سے 23 افراد کی لاشیں برامد ہوئی ہیں۔میانمار کے کوچن میں گذشتہ ہفتے تودہ گرنے اور زمین کھسکنے کے بعد 27 افراد میں سے 23 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔مقامی خبررساں ادارے کے مطابق بقیہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے مہم شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ 24جولائی کو سیکمو گاؤں میں 91.4 میٹر اونچی کان کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے زمین کھسک گئی جس میں وہاں کام کررہے مزدور زد میں آگئے۔ حادثے کے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا عمل شروع ہوگیا لیکن ان کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا۔ ملبہ ہٹانے کے بعد وہاں لاشیں ہی لاشیں نظر آنے لگیں جس کے بعد پورے علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔حکومت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کان میں کام بند کرادیا اور راحت  و بچاو مہم کو جنگی پیمانے پر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا