English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ :طوفانی بارشیں ، سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ

share with us

لندن :29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں طوفانی بارش کے بعد پروازیں منسوخ ہونے سے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے پر چھٹیاں منانے جانے والے پھنس گئے، جاپان سے سمندری طوفان جونگ دری ٹکرا گیا، شدید بارش سے نو صوبوں میں کاروبار زندگی میں رخنہ پڑ گیا۔برطانیہ میں گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے بعد جمعہ کو ہونے والی طوفانی بارش نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، لندن کے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے سے پروازیں منسوخ ہونے کے باعث بیرون ملک چھٹیاں منانے جانے والے پھنس گئے۔دوسری جانب سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، زیر سمندر راستے   یورو چینل   کے راستے فرانس جانے والے ٹریفک کے رش میں پھنس گئے، ادھر سمندری طوفان جونگ دری جاپان سے ٹکرا گیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش سے نو صوبوں میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ہوائی اور ریل سروس بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑی، مختلف واقعات میں سترہ افراد زخمی ہو گئے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا