English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس کی قیادت والی یورپی یونین نہیں چاہیے، ہنگری

share with us

بداپیسٹ:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ وہ ایسی یورپی یونین نہیں چاہتے، جس کی قیادت فرانس کر رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2019 میں یورپی پارلیمان کے لیے انتخابات ’فیصلہ کن‘ ہوں گے۔جرمن اخبار بلڈ سے بات چیت میں اوربان نے کہا، ’’ہمیں اس سے قبل اتنے فیصلہ کن انتخابات کا سامنا کبھی نہیں ہوا۔‘‘انہوں نے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کا نام لیے بغیر کہا، ’’جرمن شہریوں کو آنکھیں کھلی رکھنا چاہییں۔ یہاں ایک فرانسیسی تصور ہے، جس کا بنیادی طور پر مطلب یہ ہے کہ جرمن پیسے سے یورپ کی قیادت فرانس کرے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’یہ ایسی چیز ہے، جسے میں مسترد کرتا ہوں۔ ہمیں ایسی یورپی یونین نہیں چاہیے، جس کی قیادت فرانس کرے۔ تمام یورپی شہریوں کی بات سنی جانا چاہیے اور ہمیں اب کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل یورپی انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ یعنی امیگریشن اور بجٹ جیسے معاملات سے متعلق کوئی بھی پالیسی بنانے سے قبل ہمیں یورپی عوام کی رائے جاننا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں وکٹور اوربان تیسری مدت کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ اپنی انتخابی مہم میں انہوں نے مہاجرین سے متعلق سخت اور متنازعہ بیانات دیے تھے اور ان کی حکومت کئی دفعہ یورپی کمیشن کو مہاجرین کی تقسیم کے منصوبے پر تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔یورپی یونین نے حالیہ کچھ عرصے میں ہنگری کے خلاف متعدد قانونی اقدامات کیے ہیں۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ ہنگری کی مہاجرین سے متعلق پالیسی یورپی یونین کے سیاسی پناہ سے متعلق ضوابط سے منطبق نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا