English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد امیدواروں پر ٹکی پی ٹی آئی کی نظریں ، عمران خان نے شروع کی حکومت سازی کی کوششیں

share with us

اسلام آباد:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے عام انتخابات میں 116سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طورپر سامنے آئی تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔تحریک انصاف پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان نعیم الحق نے بنی گالا کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اصل دھارے کی پارٹیوں نے کل جماعتی میٹنگ میں مثبت فیصلہ کیا ہے۔ وہ تمام حلف برداری تقاریب میں شامل ہوگی۔ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پارٹی کے صدر دن رات کام کررہے ہیں۔مسٹر حق نے کہاکہ ہم آزاد امیدواروں کے رابطہ میں ہیں اور آج یا کل تک ملک کو اچھی خبر سننے کو ملے گی

خیال رہے کہ نیشنل اسمبلی میں مجموعی طورپر 342 سیٹیں ہیں ، جن میں 272پر الیکشن ہوتا ہے ۔ ساٹھ سیٹیں خواتین کے لئے اور دس اقلیتوں کے لئے ریزرو ہیں۔ 25 جولائی کو ہوئے انتخابات میں دو سیٹوں پر الیکشن نہیں ہوا۔پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم مسٹر خان کو ضروری اکثریت حاصل کرنے کیلئے چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا سہارہ لینا ہوگا کیونکہ دوسرے نمبر پر رہنے والی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ۔این) اور تیسرے نمبر پر رہنے والی پاکستان پپلز پارٹی (پی پی پی) کے علاوہ کئی دیگر چھوٹی سیاسی جماعتیں انتخابات میں بڑے پیمانہ پر دھاندھلی اور فوج کی مداخلت کا الزام لگا کر سخت مخالفت کررہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا