English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

share with us

جکارتہ:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 14 افراد ہلاک جب کہ عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا تاہم انڈونیشیائی حکام کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ درجنوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملبےتلے دبنے کے باعث سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جب کہ لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا