English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی آئیل ٹینکر وں پر حملے کے بعد الحدیدہ کی آزادی ناگزیر ہوگئی:عرب امارات

share with us

ابوظہبی:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے دو آئیل ٹینکروں پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد الحدیدہ کی بندرگاہ کو آزاد کرانا ناگزیر ہوگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کی اس کارروائی کے بعد ان کے زیر قبضہ الحدیدہ کی بندر گاہ کو آزاد کرانا ضروری ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تیل ٹینکروں اور مال بردار جہازو ں پر (یمن کی بحری حدود میں ) اس طرح کے منظم حملے دہشت گردی ہیں اور یہ حوثیوں کی جارحانہ فطرت کو ظاہر کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی ساحلی حدود میں سعودی عرب کے دو بڑے تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا جس سے انھیں معمولی نقصان پہنچا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا