English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے لئے سعودی عرب نے 8 کروڈ ڈالر کی مالی امداد پیش کی

share with us

ریاض:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد دی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے 8 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطینی وزارت خزانہ کے کھاتے میں منتقل کی ہے، یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کی سپورٹ کی مد میں ادا کی گئی۔مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ کے لیے مستقل مندوب اسامہ بن احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی پہلوؤں سے مسئلہ فلسطین کی سپورٹ جاری رکھے گا۔اس سے قبل اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے فلسطینیوں کے لیے عرب ممالک کی عدم امداد کے حوالے سے امریکا کی خاتون مندوب نکی ہیلی کے دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔عبداللہ المعلمی نے مشرق وسطی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ان دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا کہ مملکت نے آخری دو دہائیوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے 6 ارب ڈالر پیش کیے۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ یہ رقم انسانی امداد، ترقیاتی امداد اور امدادی وسائل کی مد میں پیش کی گئی، اسی عرصے میں اونروا ایجنسی کو پیش کی جانے والی امداد کا حجم ایک ارب ڈالر رہا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا