English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ انتظامیہ نے ’عرب نیٹو‘ کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی

share with us

ریاض:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے رواں برس چھ خلیجی ریاستوں (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور عَمان) کے ساتھ مصر اور اردن کے رہنما امریکا میں منعقد ہونے والی ایک سمٹ میں شرکت کریں گے۔ امریکی اتحادی عرب ممالک کا یہ دو روزہ سربراہ اجلاس واشنگٹن میں رواں برس بارہ اور تیرہ اکتوبر کو ہو گا۔حکام کے مطابق فی الحال یہ تاریخیں عبوری طور پر طے کی گئی ہیں اور ان میں ردوبدل کا امکان ہے۔ اس سمٹ کی امریکی اور عرب حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ یہ سمٹ مڈل ایسٹ اسٹریٹیجک الائنس کے بینر تلے ہو گی۔ اس الائنس کو ’عرب نیٹو‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی خواہش ہے کہ اس سربراہ اجلاس کے انعقاد سے امریکا اور عرب ورلڈ میں قریبی رابطہ اور تعاون کا سلسلہ استحکام پا سکے گا۔ اس الائنس کے تحت امریکا اپنے اتحادی عرب ممالک کے اہم معاملات بشمول، فوجی تربیت، میزائل نظام کا حصول، دفاعی ضروریات، انسداد دہشت گردی اور ایسے ہی دوسرے معاملات پر تعاون پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا