English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے حوثیوں کا حملہ پسپا کردیا، سعودی آئل ٹینکر متاثر

share with us

ریاض:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ عرب اتحاد نے بدھ کو ایرانی حوثی حملہ پسپا کردیا۔ الحدیدہ بندرگاہ کی مغربی جانب عالمی سمندر میں ایک سعودی آئل ٹینکر ایرانی حوثی حملے سے معمولی طور پر متاثر ہوا۔ الحدیدہ بندرگاہ ایران کے ماتحت دہشتگرد حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ المالکی نے بتایا کہ عرب اتحادکے جنگی جہازوں نے مداخلت کرکے حوثیوں کے حملے کو ناکام بنایا۔ الترکی نے زور دیکر کہا کہ حوثیوں کا یہ دہشتگردانہ حملہ آبنائے ہرمز اور بحر احمر میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کی آزادی کیلئے زبردست خطرہ ہے ۔ علاوہ ازیں اس سے ماحولیاتی اور اقتصادی نقصانات بھی ہونگے۔ الترکی نے مزید کہا کہ حوثیوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے اس طرح کے مسلسل حملے علاقائی اور عالمی امن کو خطرات پیدا کررہے ہیں۔ اس حملے نے مزید ثابت کردیاکہ حوثی الحدیدہ بندرگاہ کو دہشتگردی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حوثی الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ یمن کی قانونی حکومت حوالے نہیں کرینگے تب تک الحدیدہ دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتا رہیگا اور عالمی تجارت و جہاز رانی کے سرپر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا