English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض میں چاند گرہن دیکھنا مشکل ہوگا

share with us

ریاض:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمعہ کو مکمل چاند گرہن کا منظر گردو غبار کے طوفان کے باعث ریاض کے باشندے شاید ہی دیکھ سکیں۔ مملکت کے دیگر شہروں میں چاند گرہن کا منظر دیکھا جاسکے گا۔ اطلاعات کے مطابق کل جمعہ کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ یہ 21ویں صدی میں طویل اور مکمل ترین چاند گرہن ہوگا۔ایک گھنٹے 43منٹ تک چاند کی روشنی غائب رہیگی۔

رواں ماہ 27 جولائی کو مکمل چاند گرہن واقع ہو گا جب زمین، سورج اور چاند ایک ہی رُخ میں آجائیں گے۔ ایسے میں چاند زمین کے سائے کے پیچھے داخل ہو گا اور اس عمل کی مدّت 103 منٹ ہو گی۔ اس دوران فضا کے صاف ستھرے ہونے پر چاند کا رنگ سرخ ہو جائے گا جب کہ برعکس ہونے کی صورت میں چاند سرمئی رنگ کا نظر آئے گا۔ یہ رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن ہوگا جب چاند زمین کے سائے کے پیچھے چھپ جائے گا۔

کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی میں فلکیاتی محقق ملہم بن محمد ہندی نے سعودی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ آئندہ چاند گرہن کا جائزہ لیں گے۔

ہندی کے مطابق آئندہ چاند گرہن آئندہ جمعے کی رات 9:24 پر جزوی گرہن شروع ہو گا یہاں تک کہ رات 10:30 پر چاند زمین کے سائے کے پیچھے داخل ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ 103 منٹ تک جاری رہے گا یہاں تک کہ رات 12:13 پر چاند کی روشنی نمودار ہو گی اور رات 1:19 منٹ پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے سے نکل جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا