English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، مصر، امارات اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں

share with us

قاہرہ:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور مصر کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجیں مشقیں ’ایگل رسپانس 2018‘ بحر احمر میں جاری ہیں۔ یہ مشقیں چند روز تک جاری رہیں گی جن میں پاکستان، اُردن اور جنوبی کوریا مبصر ممالک کے طورپر شرکت کریں گے۔مصر کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ جنگی مشقوں کا مقصد دوست اور برادر ملکوں کی عسکری مہارتوں کا تبادلہ اور عسکری تعاون کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بحر الاحمر میں جاری فوجی مشقوں میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے، راستوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات کا تعارف، ریمورٹ کنٹرول گاڑیوں اور مشتبہ بحری جہازوں کی تلاشی جیسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا