English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات، قطری شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے، عالمی عدالت

share with us

جنیوا:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی عدالت انصاف نے متحدہ عرب امارات کو حکم دیا ہے کہ وہ قطری شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے۔ اپنے ایک عبوری مگر نافذالعمل حکم میں عالمی عدالت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ہر حال میں ان خاندانوں کو آپس میں ملنے دینا چاہیے، جن خاندانوں میں سے کچھ قطری ہیں اور جن کے ارکان اس وقت الگ الگ ہیں۔ اس حکم نامے میں اماراتی حکومت کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان قطری طلبہ کو بھی تعلیم مکمل کرنے کا موقع دے، جن کی تعلیم قطر کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے رک گئی ہے۔ گزشتہ برس جون میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور متعدد دیگر خلیجی ممالک نے قطر کے ساتھ اپنے تمام تر سفارتی، تجارتی اور سفری رابطے منقطع کر دیئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا