English   /   Kannada   /   Nawayathi

داخلی عازمین 7ذی الحجہ سے قبل اجازت نامہ منسوخ کر سکتے ہیں

share with us

ریاض:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)محکمہ احوال مدنیہ نے سعودی عازمین کو 7ذی الحجہ 1439ھ سے قبل حج اجازت نامہ آن لائن منسوخ کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ اس سہولت سے وہی افراد فائدہ حاصل کر سکتے ہیں جو "ابشر"پر اپنا اکاﺅنٹ موثر کئے ہوئے ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد حج اجازت نامے کی منسوخی آن لائن ممکن نہیں ہو گی بلکہ محکمہ احوال مدنیہ کے قریبی ترین دفتر سے رجوع کرنا پڑے گا۔ اس کے لئے امیدوار کو دستاویز بھی پیش کرنا ہوگی۔ دستاویز سے مراد یہ ہے کہ حج اجازت نامہ منسوخ کرانے کا ثبوت اور آن لائن حاصل شدہ حج اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔ محکمہ احوال مدنیہ نے مجمع المعیصم اور العوالی محلے مکہ مکرمہ میں سرکاری محکموں کے کمپلیکس میں حجاج کے خیرمقدم کیلئے 2دفتر مخصوص کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں حج شاہراہوں پر متعدد کیبن بھی قائم کئے گئے ہیں۔ 24گھنٹے کام کریں گے۔ ان دفاتر اور کیبن میں پیدائش اور وفات کے واقعات کے اندراج کی بھی سہولت ہو گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا