English   /   Kannada   /   Nawayathi

خواتین کیلئے 450 ہزار نئی اسامیاں مہیا کی جائیں گی

share with us

ریاض:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی قومی تبدیلی پروگرام 2020 کے تحت سعودی خواتین کو 450ہزار نئی اسامیاں مہیا کی جائیں گی۔ لیبر مارکیٹ میں ان کی شراکت 2009ءمیں 12فیصد تھی یہ 2017ءمیں بڑھ کر 18فیصد ہو گئی۔ سعودی خواتین 127ہزار سجل تجاری کے توسط سے نجی اداروں میں کل سرمایہ کاری کا 20فیصد لگائے ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے نیویارک میں پائیدار ترقی کے سیاسی فورم کے لئے تیار کردہ اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سعودی قیادت غیر روایاتی حل دے کر غربت کے خاتمے کیلئے زبردست کوششیں کر رہی ہے۔ 2017ءکے بجٹ میں صحت اور سماجی بہبود کیلئے 17ارب ریال مختص کر رکھے ہیں جبکہ سماجی کفالت کیلئے 450ملین ریال کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ 100ملین ریال فلاحی انجمنوں کو سالانہ زراعانت کے طور پر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صحت نگہداشت کے پروگراموں کے حوالے سے سعودی عرب نے کینیڈا اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 190ممالک میں مملکت کا نمبر 26واں ہے جبکہ کینیڈا 30ویں، آسٹریلیا 32ویں اور نیوزی لینڈ 41ویں نمبر پرہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا