English   /   Kannada   /   Nawayathi

دمام کے کباڑ خانے میں ہیبتناک آگ

share with us

دمام :24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) دمام کے  ایک  کباڑ خانے میں بھڑکنے والی آگ نے اطراف کے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ الشرقیہ میں شہری دفاع کے ترجمان عبدالہادی الشہری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آگ 6ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بھڑکی ہوئی ہے۔ کباڑ خانہ ٹائر اور دنیا بھر کے فضلہ جات سے بھرا ہوا ہے۔ دھویں کے بادل بھی اٹھ رہے ہیں۔ شہری دفاع کے اہلکار آگ بجھانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔کباڑ خانہ میں آگ کن وجوہات پر لگی ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی ہے ، فائر بریگیڈ عملہ کے ارکان آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، تاہم آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا اندازہ تاحال نہیں چل پایا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا