English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی طرف سے راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی سائرن بج اٹھے

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ سوموار کو شام کے وادی گولان کی طرف سے سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے الجلیل شہر میں خطرے کے الارم بجا د ئیے،اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی بتایا کہ خطرے کے سائرن اس وقت بجائے گئے جب شام کی وادی گولان کی طرف سے ایک راکٹ داغ گیا۔خطرے کے سائرن بجتے ہی یہودی آباد کار محفوظ زمین دوز بنکروں میں چلے گئے۔ اس راکٹ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز شام کے اندر مختلف تنصیبات پر بمباری کرتی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور شامی فوجیوں کے ساتھ غیرملکی عسکری گروپوں کے ارکان بھی مارے جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا