English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکان مسماری روکنے کیلئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کا تشدد، 10 زخمی

share with us

زخمیوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل


غزہ:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)مکان مسماری روکنے کیلئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کا تشدد، 10 زخمی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سخنین کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری کا آپریشن شروع کیا تو شہری احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ ایک خاتون اور 28 سالہ فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگئے۔شدید زخمی ہونے فلسطینیوں کو بعد ازاں ہیلی کاپٹر پر حیفا شہر کے رمبام اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جب ایک مقامی فلسطینی کے مکان کی مسماری کا عمل شروع کیا گیا تو فلسطینیوں نے مساجد کے لاڈ اسپیکروں پر مسماری روکنے کے لیے احتجاج کا مطالبہ کیا۔ اعلانات سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے مکان مسماری کے خلاف اوراسرائیلی ریاستی دہشت گردی مخالف شدید نعرے بازی کی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا