English   /   Kannada   /   Nawayathi

داخلی عازمین کیلئے حج منسوخی کا کوئی اعلان نہیں کیا  :ترجمان وزارت حج و عمرہ

share with us

ریاض:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کیلئے حج منسوخ نہیں کیا گیا‘اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔منگل کو ترجمان سعودی وزارت مذہبی امور حاتم قاضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ داخلہ عازمین کیلئے حج منسوخ نہیں کیا گیا‘اس ضمن میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ‘حکام کی جانب سے ایسا کوئی بھی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ۔سعودی حکومت نے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کی غیر معمولی تعداد کے پیش نظر داخلی عازمین کو فریضہ حج کی سعادت سے روک دیا ہے۔سوشل میڈیا پر موجود یہ پیغام سراسر غلط ہے‘حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں‘وزارت کی ویب سائٹ پر داخلی عازمین کیلئے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بے چینی پھیلانے کیلئے جان بوجھ کر جاری کیا گیا ہے‘یہ پیغام ایک مشکوک ویب سائٹ سے جاری کیا گیا‘اس کا نام وزارت حج کی ویب سائٹ سے ملتا جلتا ہے البتہ اس میں ایک حرف کی کمی ہے۔انہوں نے داخلی عازمین سے کہا کہ وہ آنکھیں کھلی رکھیں، نفرت انگیز افواہوں پر کان نہ دھریں۔حج و عمرہ سے متعلق خبریں معتبر ذرائع ہی سے حاصل کریں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا