English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات میں غیر قانونی تارکین کو ملک چھوڑنے کی مہلت

share with us

ابوظبی:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو جرمانہ اور سزا کے بغیر ملک چھوڑنے کی مہلت دیدی گئی۔ یمنی اور شامی غیر قانونی تارکین کو خصوصی حالات کی وجہ سے اقامہ جاری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کے تحت غیر ملکیوں کے معاملات کے نگراں ادارے کے نائب سربراہ بریگیڈیئر سعید راکان الراشدی نے کہا ہے کہ امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو جرمانہ اور قید کی سزا سے استثنی دیتے ہوئے انہیں یکم اگست سے 31اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی جارہی ہے۔ اسی طرح خصوصی حالات کی وجہ اور انسانی بنیادوں پر یمن اور شام کے ان شہریوں کا ملک میں قیام اور کام قانونی بنانے کے لئے اقامہ جاری کرنے کی درخواستیں موصول کی جائیں گی۔ایسے لوگوں کو ایک سال اقامہ جاری ہوگا۔جو لوگ مہلت کے دوران خود ملک چھوڑ کر جائیں گے انہیں بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ وہ نئے ویزے پر یا وزٹ ویزے پر جب چاہیں دوبارہ آسکتے ہیں۔ اسی طرح جن تارکین کے اقاموں میں مسائل ہیں وہ اپنی قانونی حیثیت درست کرواسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا