English   /   Kannada   /   Nawayathi

شادی میں ہوائی فائرنگ کے بعد موت ،جازان گورنریٹ نے تقریبات میں فائرنگ پر پابندی عائد کردی

share with us

جازان:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کے ایک گاؤں میں ہونے والی شادی کی تقریب اُس وقت سوگ میں بدل گئی جب غلطی سے ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔مملکت کے جنوبی علاقے میں اکثر شادیوں میں ہوائی فائرنگ کا رواج ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے  مطابق واقعے میں جان سے ہاتھ دھونے والی خاتون دولہا کی بہن ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ سے دولہا کے بھائی کی بیوی بھی زخمی ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جازان صوبے کی انتظامیہ نے شادی بیاہ کے موقع پر آتشی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے ممانعت کر رکھی ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو جیل اور مالی جرمانے کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔جازان صوبے کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے تمام ضلعوں اور متعلقہ مراکز اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ شہریوں میں اس بات کی آگاہی پیدا کریں کہ اس نوعیت کے تصرفات سنگین نوعیت کی خلاف ورزی ہیں اور نظام کے تحت یہ قابل سزا افعال کے زمرے میں آتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا