English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق، اربل میں گورنرکے ہیڈکوارٹرزپر مسلح افراد کا دھاوا ،فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی 

share with us

اربل:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عراقیکردستانکے دارالحکومت اربل میں گورنرکے ہیڈکوارٹرزپرپیرکے روزدومسلح افرادنے دھاوابول دیااورفائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکوزخمی کردیا،یہ بات نائب گورنرطاہرعبداللہ نے کہی۔ عبداللہ نے کہاکہ کردش سیکیورٹی فورسزجنہیں آسائش کے نام سے جاناجاتاہے ،نے سیکیورٹی محاصرہ قائم کررکھاہے اورحملہ آوروں کیلئے عمارت کی تلاش جاری ہے ۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ حملہ علی الصبح ملازمین کے کام پرپہنچنے سے قبل پیش آیااورمزیدبتایاکہ مسلح افرادنے غالباًعمارت کے تیسرے فلورکویرغمال بنارکھاتھا۔ فوری طورپریہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ عام طورپرمحفوظ کردش علاقائی دارالحکومت میں حملے کی وجہ کیابنی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا