English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں زلزلہ کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے ، 200 افراد زخمی

share with us

تہران:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 5.9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 200 افراد زخمی ہوگئے،اس سے چند گھنٹے کے پہلے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں ہلکی شدت کے دو اور زلزلے آئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرمان شاہ کے گورنر ہوشنگ بازوند نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 200 افراد میں بیشتر کو ابتدائی طبی امداد مہیا کردی گئی ہے اور انھیں اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس سے پہلے ہلکے درجے کے دو زلزلے آئے ۔ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 4.7 اور 5.7 تھی ۔ان سے بعض دیہات میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ایران کی ہلال احمر کے ترجمان مرتضیٰ سلیمی نے سرکاری خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ان دونوں زلزلوں سے معمولی نقصان ہوا اور بعض مقامات پر مکانوں کی دیواریں گرنے کی اطلاع ہے۔اتوار کو صوبہ ہرمزگا ن میں واقع قصبے روئیدار میں پہلا زلزلہ آیا تھا،ریختر اسکیل پر اس کی شدت 4.6 تھی۔ یہ قصبہ دارالحکومت تہران سے 940 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کے بعد 5.4 کی شدت کا دوسرا زلزلہ آیا تھا ۔ایران کی ایک نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس سے پہلے اس کی شدت 5.7 بتائی تھی۔دوپہر کے وقت عراق کی سرحد کے نزدیک واقع صوبہ کرمان شاہ میں 5.9 کی شدت کا تیسرا زلزلہ آیا ۔ان تینوں زلزلوں کی گہرائی دس کلومیٹر سے کم تھی۔اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا ۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ایجنسی کے سربراہ پیر حسین قلی وند کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ز پہاڑی علاقوں کا سروے کررہے ہیں اور زلزلے کے مقام سے نزدیک واقع شہروں میں اسپتالوں اور ہنگامی مراکز کو مزید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا