English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: سیٹلائٹ چینلوں، ڈرامہ پروڈکشن کمپنیوں سے تمباکو نوشی کے عدم فروغ کا مطالبہ

share with us

قاہرہ:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں حکومت نے ملک میں کام کرنے والے سیٹلائٹ چینلوں اور ڈرامہ تیار کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمباکو کی مصنوعات کی براہ راست اور بالواسطہ تشہیر اور فروغ نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی یک جہتی کی مصری خاتون وزیر ڈاکٹر غادہ والی نے مصری سیٹلائٹ چینلوں، ڈرامہ پروڈکشن کمپنیوں اور فن کار انجمنوں کے متعدد ذمّے داران کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد اس بات کا مطالبہ کرنا تھا کہ آئندہ رمضان کے لیے تیار ہونے والے ڈراموں میں تمباکو نوشی اور منشیات کے استعمال سے متعلق مناظر نہ دکھائیں جائیں بالخصوص جب کہ ان مناظر کے سماجی طور پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ پیش رفت سماجی یک جہتی کی وزارت کے زیر انتظام نشے کے انسداد اور علاج کے متعلق فنڈ کی میڈیا آبزرویٹری کے نتائج کی بنیاد پر سامنے آئی ۔ آبزرویٹری کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ڈرامہ پروڈکشنز میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کے مناظر دکھائے گئے اور اس سلسلے میں مرتب ہونے والے منفی اثرات اور رجحان کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔مصری خاتون وزیر نے مطالبہ کیا کہ سال 2002ء کے ملکی ایکٹ 85 اور اس سلسلے میں بین الاقوامی سمجھوتے کے تحت تمباکو کی مصنوعات کی براہ راست اور بالواسطہ تشہیر اور ان کے فروغ کو روک دیا جائے ... ڈراموں کی تشہیری مہم میں سگریٹ نوشی کے مناظر نہ دکھائیں جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا