English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں کے الحدیدہ میں شہریوں کے گھروں پر دھاوے، امدادی سامان لوٹ لیا

share with us

یمن کی سرکاری فوج نے الدریھمی میں دو مقامات پر باغیوں کا حملہ پسپا کردیا،جنگجوؤں سے دس گھنٹے تک جھڑپ

صنعاء:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کرنے اور گھروں میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے گذشتہ روز الحدیدہ میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور عرب اتحادی ممالک کی طرف سے جنگ کے متاثرین کو دیا گیا امدادی سامان بھی لوٹ لیا۔ عرب اتحادی فوج کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں قضبہ، دخان، کدف مراد، بیوت الحرابیہ اور الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میں شہریوں میں خوراک اور ادویات تقسیم کی گئیں۔ امدادی سامان کی تقسیم کے بعد حوثی باغیوں نے شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کے گھروں سے امدادی سامان لوٹ لیا۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں یمن کی سرکاری فوج نے الدریھمی میں دو مقامات پر باغیوں کا حملہ پسپا کردیا۔ باغیوں نے المخا اور الحدیدہ شہر کے درمیان ساحل سمندر کے قریب واقع سڑک بندکرنے کی کوشش کی تو اسے ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں بھی باغیوں نے سرکاری فوج پرحملے کی کوشش کی۔ فریقین کے درمیان دس گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ اس دوران سرکاری فوج نے باغیوں 
کے خلاف کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا