English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں خواتین غیر محفوظ ، بی جے پی گائے بچانے میں مصروف: ادھو ٹھاکرے

share with us

 

مہاراشٹرا:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پارلیمنٹ میں عدم اعتماد تحریک سے خود کو دور رکھنے والی شیو سینا نے گئو رکشا کے نام پر ملک ہو رہی ماب لنچنگ پر بی جے پی پر نکتہ چینی کی ہے۔شیوسینا کے ترجمان 'سامنا' میں شائع ایک انٹرویو میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ''بالا صاحب ٹھاکرے جس ہندوتوا کی بات کرتے تھے وہ شیوا جی مہاراج کا ہندوتوا تھا، لیکن گزشتہ 3 بروسوں سے ملک میں جو ہندوتوا کا تشدد بڑھ رہا ہے، وہ ہندو توا نہیں ہے'۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہندوتوا اور گائے کے نام پر ماب لنچنگ کو بھی غلط ٹھہرایا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ 'گائے کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، لیکن خواتین کے لیے ملک خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ انہیں شرم آنی چاہیے۔ گئوماتا کا تحفظ کرتے ہو، لیکن ماتا( خواتین) کے تحفط کا کیا'؟
ادھو ٹھاکرے نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ ''خواتین کی وہ سکیورٹی کو چھوڑکر کون کس جانور کا گوشت کھا رہا ہے، اس کی تفتیش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اسے ہندوتوا نہیں کہا جا سکتا ہے''۔انہوں نے کہا کہ شیوسینا ہندوستان کے عوام کی دوست ہے، کسی ایک پارٹی کی دوست نہیں ہے۔ وقت وقت پر مجھے اگر کوئی بات پسند نہ آئے تو اس وقت میں بولتا ہوں اور ویسا بولتا ہوں اور بولوں گا ہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے حکومت کی کسی بھی پالیسی کی مخالفت کی تو وہ ملک اور عوام کے مفاد کے لئے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کیا، کھلے عام کیا۔ ساتھ دیا تو وہ بھلے کھلے عام اور مخالفت کی تو وہ بھی کھلے عام کی۔ٹھاکرے نے کہا کہ میں پچھلے تین چار سال سے ملک میں چل رہے ہندوتوا کو قبول نہیں کرتا ہوں۔ یہ ہندوتو کا ہمارا نظریہ نہیں ہے۔ ہماری خواتین آج غیر محفوظ ہیں اور آپ گایوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ٹھاکرے نے کہا کہ آپ لوگوں کو ان کے کھانے کی ترجیحات کے لئے نشانہ نہیں بنا سکتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا