English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا شیر کی دم کے ساتھ کھیلنے سے باز رہے،ایرانی صدر کی دھمکی

share with us

امریکاجان لے، ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ثابت ہو سکتی ہے،سفارتکاروں سے خطاب

تہران:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شیرکی دم سے کھیلے کی کوشش نہ کرے۔ ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ثابت ہو سکتی ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے پر جاری ہونے والے اس بیان میں ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے ساتھ امن امریکا کے لیے نہایت ضروری ہے۔صدر روحانی نے ایرانی سفارت کاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ صاحب، شیر کی دم سے مت کھیلیے، کیوں کہ اس سے آپ کو بعد میں پچھتاوا ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا