English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

share with us

غزہ :22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ روز اقوام متحدہ اور مصر کی مساعی سے جنگ بندی کے اعلان کے فوری بعد قابض صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں شروع کر دیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی رصد گاہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مرکز کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کیساتھ ساتھ زیتون کالونی میں قابض فوج نے توپ خانے سے بھی گولہ باری کی، تاہم اس گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ توپ خانے سے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر بمباری کی۔قابض فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک گروپ سرحدی باڑ عبور کرکے دوسری طرف جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسے گولہ باری سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے شیلنگ اور گولہ باری سے قبل مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنگ بندی کا عارضی معاہدہ طے پایا تھا۔حماس نے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فریقین نے موجودہ کشیدگی سے پہلی والی پوزیشن پرواپس جانے پر اتفاق کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا