English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج منظم منصوبے کے تحت فلسطینی گھروں میں توڑپھوڑ کرتی ہے،انسانی حقوق گروپ

share with us

اسرائیلی فوجی گھروں میں گھس کر الماریاں اور صندوق گرا دیتے ہیں،سامان کو دانستہ طورپر توڑپھوڑ کر ناکارہ بنا دیا جاتا ہے 

الخلیل :22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہاہے کہ صہیونی فوج فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی اور مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارتی ہے مگر تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی جاتی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کلب برائے اسیران کے مطابق فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کرنا، شہریوں کو زدو کوب کرنا، لوٹ مارکرنا اور شہریوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی فوج کا روز کامعمول بن چکا ہے۔ قابض فوجی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس جاتے ہیں اور تلاشی کی آڑ میں پورے گھر کو تل پٹ کر رکھ دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر امجد النجار کا کہنا ہے کہ قابض فوجی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کے سامنے ان کے اہل خانہ سے توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔ ان کے گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 300فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتاری کے وقت وحشیانہ انداز میں توڑپھوڑ کی گئی اور شہریوں کو نہ صرف قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا بلکہ ان گھروں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ لی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی گھروں میں گھس کر الماریاں اور صندوق گرا دیتے ہیں۔ سامان کو دانستہ طورپر توڑپھوڑ کر ناکارہ بنا دیا جاتا ہے۔حال ہی میں قابض فوج نے غرب اردن سے فلسطینیوں کی 11 گاڑیاں بھی ان سے چھین لیں اور یہ دعوی کیا کہ وہ گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی ہیں۔امجد النجار نے کہا کہ غرب اردن کا ہر دوسرا شہری صہیونی فوجی کی گھروں میں گھس کر غنڈہ گردی اور توڑپھوڑ کی شکایت کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے موبائل فون اور کمپیوٹرز قبضے میں لے لیے جاتے ہیں اور انہیں دانستہ طورپر بھاری مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا