English   /   Kannada   /   Nawayathi

چنئی:زی تعمیر عمارتن گرنے سے ایک ہلاک، درجنوں زخمی

share with us

تمل ناڈو:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)بھارت میں رواں ہفتے یکے بعد دیگرے کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کی خبر نے دل دہلادیا ہے جن میں درجنوں افراد کے ہلاک ہو نے کی خبر ہے، اسی ضمن میں تازہ معاملہ چنئی کا ہے۔ تمل ناڈو کی دارالحکومت چنئی میں سنچر کی دیر رات ایک تعمیری عمارت کا فریم گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ جبکہ حادثہ میں 17 لوگوں کی زخمی ہوگئے ہیں۔ 
اس عمارت میں ابھی بھی کچھ مزدوروں کے پھنسے ہونے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ رسکیو آپریشن کے ذریعہ 17 لوگوں کو وہاں سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔پولیس کے مطابق فریم پر زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔   خیال رہے کہ زخمی افراد کا تعلق چنئی سے نہیں ہے اطلاع کے مطابق وہ یہاں کام کرنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے جبکہ سینئر پولیس اہلکار جائے واردات کا جائزہ لے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتہ اب تک تین عمارتوں کے منہدم ہونے کی ہو چکی ہیں۔ جن میں گریٹر نوئیڈا کے شاہ بوری علاقے میں گذ شتہ دو عمارتوں کے زمیں بوس ہوئی تھیں، جہاں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر تھی وہیں نوئیڈا فیس 3 سے بھی اسی طرح کا ایک اور واقع پیش آیا ہے، اور اب چنئی سے بھی ایسی ہی ایک خبر آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا