English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناسا نے مریخ اور چاند کے بعد سورج کو چھونے کی کوشش شروع کردی

share with us

ناسا کی جانب سے سورج کو چھونے کیلئے خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لا نچ کیا جائے گا


واشنگٹن:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ناسا نے مریخ اور چاند کے بعد سورج کو چھونے کی کوشش شروع کردی ہے اور 6 اگست کو خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لانچ کیا جائے گا جس کے لیے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4 تیارکر لیا گیا ہے۔ناسا کی جانب سے سورج کو چھونے کیلئے خصوصی اسپیس کرافٹ سولر پروب لا نچ کیا جائے گا۔ سولر پروب کیلئے انتہائی طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4تیارکر لیا گیا ہے۔ڈیلٹا 4معمول سے 55گنا زیادہ انرجی فراہم کرے گا ۔ سورج کے قہر سے بچنے کیلئے سولر پروب کوخصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق پروب پر5انچ کا کاربن کمپوزٹ سولر شیلڈ کا کور ہوگا۔ پروب فضا میں سورج سے متعلق دریافت کرے گا۔واضح رہے کہ ناسا کی فضا میں سورج اور اس کے اردگرد کی فضا کے حوالے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی یہ پہلی مہم ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا