English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنگاپور میں تاریخ کا خطرناک ترین سائبر حملہ، پندرہ لاکھ شہریوں کی ذاتی معلومات چرالیں

share with us

سنگاپور :21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سنگاپور میں ہونے والے تاریخ کے خطرناک ترین سائبر حملے میں ہیکرز نے وزیراعظم اور محکمہ صحت کے ڈیٹا سے پندرہ لاکھ شہریوں کی ذاتی معلومات چرالیں۔حکام کے مطابق سائبر حملہ گزشتہ روز کیا گیا جس میں ہیکرز نے لاکھوں مریضوں کو دی جانے والی ادویات اور علاج معالجے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔حکام کے مطابق یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مریضوں کی معلومات چرانے کے پیچھے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا