English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا اسرائیل کے ساتھ باضابطہ جنگ بندی کا اعلان

share with us

غزہ:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مصر اور اقوام متحدہ کی مشرکہ کوششوں کے بعد حماس اور اسرائیل باضابطہ طورپر غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مصر اور اقوام متحدہ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ فلسطینیمزاحمتی گروپ اور اسرائیل دونوں تازہ جھڑپوں سے پہلے والی پوزیشن پر متفق ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ جمعہ کی رات دس بجے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے سنہ1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے روک دیے تھے۔ تاہم اس دوراناسرائیل کے جاسوس ڈرون طیاروں کی غزہ کی فضاء میں پروازیں جاری رہی ہیں۔کل جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے چارفلسطینیوں کو شہید اور 120 کو زخمی کردیا تھا۔اسرائیلی فوج نے بھی غزہ کی سرحد پرفلسطینیوں کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ادھر غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں کی تحریک حق واپسی کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔30 مارچ سے جاری ان مظاہروں میں اب تک 155 فلسطینی شہید، 16500 زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 390 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا