English   /   Kannada   /   Nawayathi

جلد 17 لاکھ شامی مہاجرین گھروں کو لوٹ جائیں گے‘روس 

share with us

شامی پناہ گزینوں کی گھروں کو واپسی کیلئے تفصیلی تجاویز امریکہ کو ارسال کردی ہیں‘روسی محکمہ دفاع 

ماسکو:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت شام میں لڑائی کے دوران نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی اور دوبارہ آباد کاری کے پروگرام پرکام کررہی ہے‘عن قریب 17لاکھ شامی مہاجرین اپنے آبائی علاقوں کولوٹ سکیں گے۔ہفتہ کو روسی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شامی مہاجرین کی علاقوں کو واپسی کے بارے میں تفصیلی معلومات اور تجاویز امریکا کو بھی مہیا کردی گئی ہیں‘ماسکو نے شامی پناہ گزینوں کی گھروں کو واپسی کے لیے تفصیلی تجاویز واشنگٹن کو ارسال کردی ہیں‘ان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے حال ہی میں صدر ولادی میر پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق رائے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی اور روسی صدور نے گذشتہ ہفتے فن لیں ڈ کے صدر مقام ھلسنکی میں ملاقات کی تھی ‘تاہم ان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کے بارے میں کسی اتفاق رائے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا