English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوم آزادی کو ممتا بنرجی بی جے پی سے آزادی کا لگائیں گی نعرہ ،شروع کریں گی بی جے پی ہٹائو ملک بچائو مہم

share with us

کولکتہ:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے 15 اگست سے ’’بی جے پی ہٹاو- ملک بچاؤ‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنرجی نے اسپلینڈ میں ہفتہ کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سالانہ یوم شہدا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ٹی ایم سی کی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی 15 اگست سے ’’بی جے پی ہٹاو- ملک بچاو‘‘ مہم کے آغاز کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا لگے گا اور اس کا راستہ بنگال سے نکلے گا۔

موب لنچنگ کے بڑھتے واقعات کے لئے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی ان واقعات کو روک نہیں پا رہی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا، ’’جس طرح سے موب لنچنگ کے واقعات ملک بھر میں ہورہے ہیں وہ لوگوں کے درمیان طالبان بنا ر ہے ہیں‘‘۔ وزیر اعلی نے کہا، ’’بی جے پی اور آر ایس ایس میں اچھے لوگ بھی ہیں جن کا وہ احترام کرتی ہیں، لیکن کچھ لوگ گندا کھیل کھیل رہے ہیں‘‘۔

ٹی ایم سی ہر سال 21 جولائی کو 1993 میں بائیں بازو کی حکومت کے دوران پولیس فائرنگ میں مبینہ طور پر 13 یوتھ کانگریس کارکنان مارے جانے کی یاد میں مناتی ہے ۔

اس موقع پر سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ چندن مترا، سابق لیفٹ رکن پارلیمنٹ معين الحسن، کانگریس لیڈر یاسمین اور میزورم کے ایڈوویکٹ جنرل وشوجیت دیو نے ٹی ایم سی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا