English   /   Kannada   /   Nawayathi

الور موب لنچنگ واقعہ: اویسی نے کیا ٹویٹ، مودی حکومت کے چار سال ۔ لنچ راج

share with us

 

حیدرآباد:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے راجستھان کے الور میں پیش آئے موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس واقعہ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔  اویسی نے لکھا، "گائے کو آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت جینے کا حق ہے اور ایک مسلم کو مارا جا سکتا ہے، کیونکہ ان کے پاس ’جینے‘ کا بنیادی حق نہیں ہے۔ مودی حکومت کے چار سال - لنچ راج۔

بتا دیں کہ راجستھان کے الور واقع رام گڑھ علاقہ میں ہفتہ کو موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گایوں کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ نے ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔ مقتول کی شناخت 50 سالہ اکبر خان کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہریانہ میں واقع اپنے کول گاوں سے دو گائیں رام گڑھ کے لالونڈی لے کر جا رہے تھے تبھی نام نہاد گئو رکشکوں کی ایک ٹیم  نے ان پر حملہ کر دیا۔ بھیڑ نے انہیں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا