English   /   Kannada   /   Nawayathi

افواہوں پر روک ، سوشل چیٹنگ ایپ وہاٹس اپنی پالیسی میں کر رہا ہے تبدیلی

share with us

نئی دہلی:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) سوشل میڈیا ہماری زندگی کا اہم ترین حصہ بن چکا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے بہت سے نقصانات بھی  اب بڑی تیزی سے ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان میں محض دو ماہ کے دوران تقریباً 20 اموات ہو چکی ہیں جو کسی نہ کسی افواہوں کی وجہ سے ہی ہوئی ہیں۔ اس معاملے میں حیرت کا پہلو یہ ہے کہ یہ افواہیں واٹس ایپ کے ذریعہ پھیلائی جاتی ہیں جس کا انجام کار کسی کی موت ہوتی ہے۔ یہ افواہ اتنی تیزی سے پھیلتی ہے کہ محض آدھے گھنٹے میں سینکڑوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے اور وہ کسی بھی نام پر کسی شخص کو اپنی اذیت کا نشانہ بناتی ہے اور فرد تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے۔ 

کمپنی نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ صارفین تک پہنچنے والے میسیج کے اڈمین کا پتہ لگا لیا جائیگا اور جو شخص بھی افواہوں کا بازار گرم کرنے میں ملوث پایا جائیگا اسکے خلاف کاروائی کی جائیگی مگر اطلاعات و نشریات کی  وزارت کے مطابق واٹس ایپ نے اب تک اس پر  کارگر اقدامات نہیں کیے ہیں جس کے باعث ہجومی قتل کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

واٹس ایپ نے اس تعلق سے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اب کمپنی اپنے ایپ سے 'کیوک آپشن 'کے ساتھ صارفین کی حد طے کریگی، کمپنی نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ  ہر پانچ چیٹنگ کے بعد ایک حد کا بھی تعین کرنے کے سلسلے میں غور کررہی ہے یعنی ایک شخص ایک بار میں پانچ بار ہی چیٹنگ کر سکتا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ مودی حکومت  لنچنگ کے بعد دباؤ میں  ہے  اور اس سے نمٹنے کے لئے ہر ضروری اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا