English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل ڈیل پر راہل گاندھی کا بیان غلط بیانی پر مشتمل ، وزیر دفاع

share with us

 

نئی دہلی:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عدم اعتماد تحریک کے دوران راہل گاندھی کے 'رافیل معاہدے' پر وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے غلط بیان بازی کا الزام لگایا ہےلوک سبھا میں عدم اعتماد تحریک کے دوران رافیل ڈیل کے موضوع پر راہل گاندھی کے بیان سے سیاسی بحث تیز ہو گئی ہے ۔راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہیکہ کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک ملاقات کے دوران انہیں بتایا تھا کہ رافیل ڈیل میں کسی طرح کی رازداری کا کوئی ضابطہ نہیں ہے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے وزیراعظم مودی کے کہنے پر لوک سبھا میں جھوٹ بولا ہے۔

   فرانسیسی صدر کی طرف سے صفائی پیش کی گئی ہیکہ رافل ڈیل کے حقائق کو اجاگر نہ کیے جانے کا معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ہے۔دلچسپ بات یہ ہیکہ اس صفائی کے باوجود راہل گاندھی اپنے بیان پر قائم ہیں۔راہل نے الزام لگایا تھا کہ وزیردفاع نرملا سیتارمن نے رافیل ڈیل میں اخراجات کے معاملے میں اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔راہل نے دعویٰ کیا کہ فرانسیسی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات میں صدر نے ایسے کسی ڈیل کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا ۔راہل نے کہا کہ وزیر اعظم کے کہنے پر وزیر دفاع نے رافیل معاملے میں ایوان میں جھوٹ بولا ہے۔بھارت اور فرانس کے درمیان 2008 میں ہوئے دفاعی معاہدے کا یہ اصول ہیکہ دونوں ملک کسی ایسی معلومات کو عام نہیں کریںگےجس سے دفاعی سودے،ہتھیار یا آلات کا تحفظ پر اثر پڑے۔ فرانسیسی صدر نے9 مارچ کو بھارتی میڈیا کو دیے انٹرویو میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ بہت ہی حساس ہے اور اس سے متعلق اطلاعات عام نہیں کی جاسکتی ۔رافیل ڈیل پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا دعوی ہیکہ اگر بھارت اس مسئلے اپوزیشن پارٹی کے ساتھ کسی طرح کی بحث کے لئے ڈیل سے متعلق کچھ باریکیوں سے پردہ اٹھانا چاہتا ہےتو فرانسیسی حکومت  اس بات کی مخالفت نہیں کرےگی۔ایک بھارتی نجی چینل کو دیے انٹرویو میں ایمانویل میکرون نے بتایا کہ اس ڈیل میں معیشت ،صنعت اور حکمت عملی کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا