English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی بجلی کے جھٹکے سے بزرگ ماں اور بیٹی کی موت

share with us

اڈپی : 19؍جولائی2018(فکروخبر؂نیوز) اڈپی میں زمین پر گری بجلی کے ہائی وولٹیج تار کو چھو کر کرنٹ لگنے سے ایک بزرگ خاتون اور بیٹٰ کی موت واقع ہوگئی بتایا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے بجلی کی تار کٹ کر راستہ پر ہی گری ہوئی تھی اسی دوران بجلی کے تار سے بے خبر ماں اور بیٹی گھر سے نکل کر جیسے ہی آگے بڑھے بجلی کے تار چھوجانے سے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ،  اس حادثہ کے بعد الیکٹرک ڈپارٹمنٹ کے کام کرنے کے طریقہ پر سوال کھڑا کئے جارہے ہیں،لوگوں کے مطابق بارش کے دوران بجلی کے تار کٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ اسے لے کر سنجیدہ نہیں ہو تی  جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں تلف ہو جاتی ہیں ،بتایاجا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت گھر پر ان کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا حادثہ سے متعلق ہریاڈکا پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا