English   /   Kannada   /   Nawayathi

دیوگوڑا بھی بن سکتے ہیں ملک کے وزیر اعظم: کمارسوامی

share with us

بنگلور:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیر اعلی کمارسوامی کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر 2019 عام انتخابات میں بی جے پی مخالف اتحاد اقتدار میں آیا تو ان کے والد ایچ ڈی دیوگوڑا وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار ہو سکتے ہیں۔کرناٹک کے وزیر اعلی اور جنتا دل(سیکولر) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے کانگریس کے ساتھ کسی بھی طرح کی غلط فہمی سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں معاشرے کے ایک خاص گروہ جو کرناٹک کی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، کی تلخ باتوں کا زہر پینا پڑ رہا ہے۔ 

کمارسوامی نے مزید کہا کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہاں جمہوریت ہے۔ کوئی بھی کچھ بھی بن سکتا ہے۔ اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی اور مغربی نبگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی اگلی وزیر اعظم بننے کے لائق ہیں۔انہوں نے بی جے پی سے کسی بھی طرح کے اتحاد سے انکار کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ ہفتے کے روز پارٹی کے ایک پروگرام میں کماراسوامی جذباتی ہو گئے تھے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ اتحاد حکومت کا درد کیا ہوتا ہے۔ 

بی جے پی رہنماؤں نے انہیں ایک ایسا عظیم اداکار بتایا جو اپنے زبردست اداکاری سے لگاتار لوگوں کو بےوقوف بنا رہا ہے۔ اس کا رد عمل دیتے ہوئے کمارسوامی نے کہا کہ'' وزیر اعلی سے پہلے میں ایک انسان ہوں۔ اگر آپ کے اندر جذبات ہیں تو آپ جذباتی ہو سکتے ہیں۔ جو لوگ میرے جذباتی ہونے کی تنقید کر رہے ہیں، وہ انسان نہیں ہو سکتے''۔کانگریس کے اتحاد پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنما میرا بخوبی ساتھ دے رہے ہیں۔ وہ(سدھارمیا) میرے خلاف کوئی مہم نہیں چلا رہے ہیں۔ مجھے سدھارمیا کے ساتھ کسی طرح کی کوئی اختلافات نہیں ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا