English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان مرکز کی روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد

share with us

ڈھاکا:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے اہلکار بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خیموں کا دورہ کررہے ہیں ۔ مرکزکی جانب سے راشن کے تھیلے اور ایک ہزار بیگ بھی تقسیم کئے گئے۔خیال رہے کہ روہنگیا  میں میانمار حکومت کے مظالم سے پریشان مسلمان اپنے آبائی ملک سے  نکل کر قریبی ممالک میں پناہ لینے کو مجبور ہیں ،ان میں سے ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے جہاں انہیں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں ہے ، انسانی حقوق تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق 8 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان کوکس بازار میں زنگی گزار رہے ہیں جہاں انہیں کئی سارے مسائل کا سامنا ہے، مختلف ممالک سے ان کے لئے موقع موقع پر امدادفراہم کی جاتی ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا