English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال 18لاکھ عازمین بیرون مملکت سے ارض مقدس پہنچیں گے، نائب وزیر

share with us

جدہ:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے انکشاف کیا ہے کہ امسال 18لاکھ عازمین بیرون مملکت سے ارض مقدس پہنچیں گے۔ ہر سال عازمین کے کوٹے میں اضافہ ہوگا۔ حجاج کا کوٹہ مشاعر مقدسہ میں انہیں کھپانے کی گنجائش سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت حج و عمرہ نے قطر کے حکمرانوں کی جانب سے لاتعلقی کے مظاہرے پر قطری عازمین کے آن لائن اندراج کیلئے لنک جاری کردیا ہے۔ قطری عازمین نے اس کے توسط سے اندراج کا آغاز کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب تمام ممالک کے عازمین کیساتھ مساویانہ برتاﺅ کرتا ہے۔ ہر ملک کے عازمین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے میں ادنی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا