English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی کانگریس نے ترکی کو 100 سے زیادہ لڑاکا طیاروں کی فروخت روک دی

share with us


ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت روکنے کی کوششوں پر ترکی کا احتجاج،تعلقات متاثرہوں گے،ترک سفیر 


واشنگٹن۔19جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی کانگریس نے ترکی کو 100 سے زیادہ ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت روک دی جس پر ترکی نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے ایف 35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی فراہمی روکنے کی کوششوں پر احتجاج کیا ہے، چونکہ اْنھیں اس بات پر اعتراض ہے کہ ترکی امریکی ساختہ اسلحے کے برعکس روسی میزائل کا دفاعی نظام خرید رہا ہے۔واشنگٹن میں تعینات ترکی کے سفیر سردار خلیق نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اگر کانگریس ترکی کو 100 سے زیادہ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے خلاف قانون سازی منظور کرتا ہے، تو نیٹو کے دو اتحادیوں کے درمیان متنازع تعلقات کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔خلیق نے کہا کہ ایف 35 پراجیکٹ کے لیے، اب تک ہم نے 80 کروڑ ڈالر سے زائد رقوم ادا کی ہیں، جن کی تیاری جاری ہے۔ اِن میں سے دو طیارے ترک حکومت کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ کانگریس اس طرح کا فیصلہ نہیں کرے گی جس سے مزید فروخت بند ہوجائے۔اْنھوں نے کہا کہ اگر جائنٹ اسٹرائیک فائٹر جیٹ طیاروں کی فروخت روک دی جاتی ہے، تو ایسے عمل کے نتیجے میں امریکی دفاعی صنعت پر قابل بھروسہ ترسیل کنندہ ہونے کا اعتبار اٹھ جائے گا۔تنازعے کی وجہ ترکی کی جانب سے گذشتہ دسمبر میں روس سے کیا جانے والا سمجھوتا ہے، جس کے تحت وہ روسی ساختہ ایس 400 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا، تاکہ کرد عسکریت پسندوں اور اسلامی شدت پسندوں کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کرے۔لیکن امریکی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے روسی ساختہ دفاعی میزائل نظام کی تنصیب اور ساتھ ہی ایف 35 جیٹ طیاروں کی یورپ پر پرواز سے اس بات کا احتمال ہوگا کہ طیاروں میں استعمال ہونے والی حساس اور خفیہ ٹیکنالوجی روس کو دستیاب ہو جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا