English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلادیش میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون میں 200 سے زائد ملزمان ہلاک

share with us

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون آپریشن کا آغاز مئی کے آخری ہفتے میں کیا گیا تھا،خبر ایجنسی 


ڈھاکا:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاون آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 2 سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں دو ماہ سے جاری منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 2 سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ بنگلا دیشی حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اور عدالتیں ہونے کے باوجود پولیس کی بندوق سے فیصلہ کرنا درست عمل نہیں۔ حکومت کو اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہوگی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا